کرپٹ بھارتی وزیر کو سوشل میڈیا صارفین نے پیسے دے دے کر شرمندہ کردیا

کرپٹ بھارتی وزیر کو سوشل میڈیا صارفین نے پیسے دے دے کر شرمندہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ جدید دور میں محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ اسے سیاسی اور معاشرتی تبدیلی کا بھی طاقتور ذریعہ بنالیا گیا ہے۔ اگر آپ کو اس بات کی عملی مثال دیکھنا ہے تو آج کل بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ ہونے والا سلوک ضرور دیکھیں۔کے ایم مانی کو ان کی ریاست کے سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں 5 سے 500 روپے کے منی آرڈر بھیجنا شروع کردئیے ہیں اور محکمہ ڈاک حیران ہے کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے۔ اگر آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کام وزیر موصوف کو شرم دلوانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شراب فروشی کے متعلق نرم پالیسی بنانے کیلئے مقامی شراب فروشوں سے 2 ارب روپے کی رشوت لی۔جنوبی بھارت کے مشہور ڈائریکٹر عاشق ابو نے وزیر کا مذاق اڑانے کیلئے فیس بک پر لکھا کہ بیچارے وزیر صاحب کی گزر اوقات کیلئے سب کو ان کی مدد کرنی چاہیے اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان کیلئے 500 روپے کا منی آرڈر بھیج رہے ہیں۔ بس اس کے بعد تو ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سینکڑوں لوگ وزیر کے گھر کے پتہ پر معمولی رقم کے منی آرڈرم بھیج رہے ہیں اور فیس بک پر رسیدیں شیئر کررہے ہیں۔ فیس بک پر ہی \"ente vaka500\" نامی اکا?نٹ پر رشوت خور وزیر کو بھیجی گئی رقم کی رسیدوں کے علاوہ ان کے کارٹون بھی پوسٹ کئے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -