صندوق سے ملنے وا لی 18سا لہ دوشیز ہ کی نعش کی شنا خت ہوگئی
لا ہور (کرا ئم سیل ) شیرا کو ٹ کے علاقہ میں صندوق سے ملنے وا لی 18سا لہ دوشیز ہ کی بر ہنہ نعش کی شنا خت ہوگئی ۔تفتیشی افسر کے مطا بق ور ثا نے نعش شنا خت کر لی ہے جسے مز ید تفتیش کے بعدان کے حوالے کردیا جا ئے گا ،12روز گزر نے کے با وجو د نعش کا پوسٹ ما ر ٹم نہ ہوسکا اور نہ ہی ملزمان کاپو لیس سرا غ لگا سکی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق 12روز قبل شیرا کو ٹ بس اسٹینڈ کے قر یب سے 18سا لہ دوشیز ہ کی صندوق میں بند بر ہنہ نعش ملی تھی جسے پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر مردہ خا نہ میں منتقل کردیا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق تفتیش کے دورا ن معلوم ہواہے کہ دوشیز ہ کا نا م ثمر ہ بی بی تھا اور وہ شاہد ر ہ اما میہ کا لو نی کی ر ہا ئشی تھی جسے نا معلوم افرا د نے مبینہ طور پر بد اخلا قی کے بعد قتل کر دیا اور نعش صندق میں ڈا ل کر بس اسٹینڈ کے قر یب پھینک کرفرا ر ہو گئے تھے ۔گز شتہ روز مقتو لہ کے ور ثا شنا خت کے لئے تفتیشی ا فسر کے ہمرا ہ مردہ خا نہ میں پہنچے۔تفتیشی ا فسر کے مطا بق تفتیش جا ر ی ہے، مز ید قانونی کا رروا ئی کے بعد نعش پوسٹ ما ر ٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جا ئے گی ۔ تا حا ل پو لیس ملزمان کا سرا غ نہ لگا سکی ۔