نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالا نوجوان سپرد خاک ملزمان کا سراغ نہ مل سکا

نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالا نوجوان سپرد خاک ملزمان کا سراغ نہ مل ...
 نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالا نوجوان سپرد خاک ملزمان کا سراغ نہ مل سکا

  


لاہور (کرائم سیل ) ملت پارک کے علاقے میں گزشتہ روز قتل ہونے والے 23سالہ نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ملت پارک کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ الممتاز روڈ کے رہائشی محمد اشفاق کا بیٹا محمد اشتیاق ایک ماچس فیکٹری میں کام کرتا تھا ۔ ملت پارک پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات میں تین موٹرسائیکل سوار ملزمان اس کے گھر آئے، گھنٹی بجا کر اشتیاق کو باہر بلوا کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ باہر نکلے تو اشتیاق خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا تھا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کردی تھی ،گزشتہ روزپوسٹمارٹم ہونے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا جسے سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق مقتول اشتیاق کی اپنے محلے کے لڑکوں سے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی شبہ ہے کہ ان لڑکوں نے اس کو قتل کیا ہے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی