دہلی 3روز کیلئے نو فلائی زون قرار،80ہزار اہلکار تعینات

دہلی 3روز کیلئے نو فلائی زون قرار،80ہزار اہلکار تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما بھارت روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی آمد کے موقع پر نئی دلی میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر براک اوباما آج نئی دلی پہنچیں گے جہاں وہ شیرٹن ہوٹل میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت آئندہ 3 دنوں کیلئے نئی دلی کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 80,000 ہزار اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوباما نے دورہ بھارت مختصر کیا ہے اور اب وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے تاہم آگرا میں تاج محل کا دورہ نہیں کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -