افتخار چودھری کا عدالت میں مقابلہ کرونگا ،چیئرمین پی ٹی آئی،عمران صرف میڈیا کے شیر ہیں ،پرویز رشید

افتخار چودھری کا عدالت میں مقابلہ کرونگا ،چیئرمین پی ٹی آئی،عمران صرف میڈیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                          اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری اورجسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے ملکی جمہوریت کے ساتھ غداری کی ان پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایاجائے،ان لوگوں نے ہرحلقے میں چالیس چالیس ہزار ووٹ ڈلوائے ،افتخار چودھری کے بارے میں اوربھی ثبوت لیکرآئیں گے،عدالت میں مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں،ٹریبونل کے کیسز بااختیارجوڈیشل کمیشن کے سپرد کردیئے جائیں تو اسی سال ملک میں نئے انتخابات ہونگے،جوڈیشل کمیشن کہہ دے انتخابات ٹھیک تھے تو اسمبلیوں میں واپس چلے جائیں گے،تحریک انصاف کاجو بھی رکن اسمبلی میں گیا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا،سینیٹ کاالیکشن خیبرپختونخوا سے ضرورلڑینگے۔انہوں نے یہ باتیں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پرایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن معزز شخص ہیں اعتزاز احسن کی بیوی کے حلقے میں بھی اتنی دھاندلی نکلی جتنی میرے حلقے میں نکلی ہے الیکشن ٹریبونل نے چارماہ میں فیصلے کرنے تھے لیکن ڈیڑھ سال بعد جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اگر ان ٹریبونلز کے فیصلوں کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھیں تو میں پیش گوئی کرتاہوں کہ اسی سال ملک میں نئے انتخابات ہونگے انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنے گا تو ثابت کرونگا کہ اس دھاندلی کے پیچھے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اورجسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے تھے انہوں نے سازش کی ان پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلناچاہیے افتخار چودھری کو عدالت میں کھڑا کرکے بتاﺅنگا عدالت میں ان کامقابلہ کرونگا انہوں نے ملک کی جمہوریت کیساتھ غداری کی بیس ارب ہرجانے کانوٹس افتخارچودھری نے دیا اگر میرے پاس پیسے کم پڑگئے توارسلان افتخارسے لونگا اس نے بہت پیسے بنائے ہیں آراوز کے ساتھ ملکرہرحلقے میں چالیس چالیس ہزار بوگس ووٹ ڈلوائے مسلم لیگ ن کو 2008ءکے انتخابات میں68لاکھ ووٹ ملے اب انہیں ڈیڑھ کروڑ ووٹ کیسے پڑ گئے یہ سب ریٹرننگ افسران کاکمال تھا ملکی تاریخ میں کسی چیف جسٹس نے پہلی بار آر اوز سے خطاب کیاتھا اورالیکشن کے بعد آر اوز کو خراج تحسین پیش کیا عمران خان نے کہاکہ ہمارے پاس ثبوت آہستہ آہستہ آرہے ہیں سب سے پہلے آراوز کا آصف علی زرداری نے کہافیصل رضاعابدی نے افتخارچودھری کیخلاف باتیں کیں لیکن اس کو نہیں بلایا مجھے ڈرانے کیلئے توہین عدالت کانوٹس دیا تاکہ میں چپ کرجاﺅں انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی اورچیف سیکرٹری پنجاب نے آخری تین دنوں میں اردوبازار سے لاکھوں بیلٹ پیپرزچھپوائے ہمارے پاس ثبوت ہیں انہیں ڈرتھاکہ کہیں الیکشن ہارنہ جائیں اس لئے بیلٹ پیپر چھپوائے ۔انہوں نے کہاکہ قومی اوردیگرصوبائی اسمبلیوں سے استعفے پیش کردیئے ہیں انہیں کیوں قبول نہیں کرتے سینیٹ کاالیکشن کے پی کے سے لڑیں گے کیونکہ وہ متنازع اسمبلی نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -