حکومت نے مشرف کو سعودی عرب جانےکی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کےلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت مانگی تھی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کو سابق صدر سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کی سفارش کی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی سعودی عرب کے سفارتخانے کے حکام کو ا عتماد میں لے لیا