عمران خان چاہیں تو جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے ،سازش کا لفظ لکھنے دیں ،اسحاق ڈار

عمران خان چاہیں تو جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے ،سازش کا لفظ لکھنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                            اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان چاہیں تو جو ڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے ،وہ دل بڑا کریں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلئے سازش کا لفظ لکھنے دیں ¾ عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی یا نہیں فیصلہ عدالتی کمیشن نے کرنا ہے ¾پی ٹی آئی کی خواہش پر جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے آرڈیننس لانے کےلئے تیار ہیں ¾ ہر سیاسی جماعت عدالتی کمیشن میں ثبوت پیش کرسکتی ہے ¾ حکومت اور آئین سے باہر نہیں نکل سکتی ¾ آئین اور قانون کی تشریح سپریم کورٹ کا حق ہے ¾ خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی بات بھی غیر منطقی ہے ¾تحریک انصاف اسمبلیوں میں آئے اور اپنا کر دار ادا کرے ¾ برادر اسلامی ملک کے سربراہ کی وفات پر عمران خان کی جدہ میں پریس کانفرنس پر جواب دینا مناسب نہیں سمجھا ۔ ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ سعودی فرماں رواں شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز پاکستان کے بہترین دوست تھے ہر مشکل میں انہوںنے پاکستان کا ساتھ دیا چند ماہ پہلے انہوںنے پاکستان کو تحفہ بھی دیا وزیر اعظم نواز شریف نے شاہ عبد اللہ کی وفات پر ایک روز ہ سوگ کا اعلان کیا عمران خان کی پریس کانفرنس پر میڈیا کے نمائندوں نے جواب کےلئے مجھ سے رابطہ کیا لیکن ہم نے برادر اسلامی ملک کے سربراہ شاہ عبد اللہ کی وفات کی باعث ان کے احترام میں عمران خان کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضا ت کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ طے ہوا تھا کہ نئے قانون کے تحت جو ڈیشل کمیشن قائم کیاجائےگا جو ڈیشل کمیشن کے معاملے پر حکومت سنجیدہ ہے ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے جو ڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں ستمبر میں عمران خان نے کہہ دیا تھا کہ اب مذاکرات نہیں ہونگے سانحہ پشاور کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے جو ڈیشل کمیشن کےلئے حکومت نے جو مسودہ تیار کیاتھا 80فیصد سیاسی جماعتوں نے اس کی توثیق کی 31دسمبر کے مذاکرات میں تین نکات پر اختلافات تھے اس کے بعد 19اور 20جنوری کو دوبارہ مذاکرات ہوئے یہ مذاکرات خفیہ تھے جنہیں میں آج میڈیا کو بتا رہا ہوں اسد عمر تحریک انصاف کی طرف سے نمائندگی کررہے تھے میں نے انہیں کہا کہ وہ کھلے دل سے اس معاملے کو دیکھیں جس پر انہوںنے وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے کو کھلے دل کے ساتھ دیکھیں گے میں نے ان کی طرف سے دیئے گئے پیرا گراف میں سے ایک متبادل پیرا بنایا ہے جو ان کے پیرا گراف کے قریب ¾ قریب ہے ہم چاہتے ہیں کہ جو ڈیشل کمیشن ”ہاں یا نا “میں فیصلہ کرے کہ کیا انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی یا نہیں عمران خان نے جدہ میں کہا ہے کہ اگر جو ڈیشل کمیشن بن جاتا ہے تو ہم اسمبلیوں میں واپس آ جائیں گے ہم ان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ پہلے انہوںنے تھا کہ جب تک جو ڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہیں آتی ہم اسمبلیوں میں واپس نہیں آئینگے اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی بات غیر منطقی ،تحریک انصاف اسمبلیوں میں آکرکر دار ادا کرے انہوںنے کہاکہ اس فیصلے میں کون سی راکٹ سائنس ہے عمران خان آرام سے اس کو دیکھ لیں آدھے گھنٹے میں جو ڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہو جائیگا ہم نے اتنی باتیں تسلیم کی ہیں اگر ہمارے دو لفظ بھی تسلیم نہ کئے جائیں تو مناسب نہیںوفاقی وزیر خزانہ کہا کہ اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی ہے جس سے شرح سود 8.5 فیصد ہو گئی۔ایک سوال کے جواب میںانوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان جسٹس خلیل الرحمن رمدے پر الزامات لگاتے ہیں اور کہتے ہیں وہ مسلم لیگ (ن)کے سیل چلاتے رہے انوشہ رحمن نے کہاکہ میں نے آج تک رمدے صاحب کو مسلم لیگ(ن)کے سیل میں نہیں دیکھا اس طرح کی باتیں میری سمجھ سے باہر ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -