ناراض بلوچ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مثالی امن قائم کرینگے،سراج الحق

ناراض بلوچ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مثالی امن قائم کرینگے،سراج الحق

 سبی(اے این این )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کی قیادت میں ہے پاکستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کے تاریخی قدیمی شہر سبی میں یکم فروری کو ہونے والے بلوچستان امن پیغام گرینڈ جرگہ میں قومی ایجنڈا پیش کرکے قومی سیاست میں اہم رول ادا کریں گے بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں امن بھائی چارے خوشحالی ترقی اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہماراوژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے رکن و الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی نائب صدر میر مظفر نذر ابڑو سے ٹیلی فونک رابط میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں حقوق نہ ملنے کی وجہ سے اپنی سرزمین پر مرمٹنے والی عوام آج مایوسی اور احساسی محرومی کا شکار ہے مایوس اور اپنے حقوق کیلئے پہاڑوں پر جانے والے ناراض ساتھی ہمارے ساتھ دیں تاکہ بلوچستان کا مثالی تاریخی امن بحال ہوسکے اور سرزمین بلوچستان کے علاقہ خوشحال ترقی یافتہ بن سکیں۔انہوں نے کہاکہ مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی اجتماعی قبروں کی دریافت چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالیاں اغواء برائے تاوان نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریاں جیسے گھمبیر مسائل کا ازالہ کرنا موجودہ وقت اور حالات کی ضرورت بن چکا ہے۔

مزید : صفحہ اول