وزیراعلیٰ کا جلال پور بھٹیاں میں 5 سالہ بچے کے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

وزیراعلیٰ کا جلال پور بھٹیاں میں 5 سالہ بچے کے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حافظ آباد کے علاقے جلال پور بھٹیاں میں 5سالہ بچے کے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر