بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے،گورنر پنجاب

بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں دبئی سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ملک دانش اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق اور مسلم لیگ (ن) یورپ کے کوارڈینیٹر حافظ امیر علی اعوان بھی ملاقات میں موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون کی بالادستی ، انصاف کی فراہمی ، غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ، بلاشبہ اس وقت ہمارا ملک مختلف مسائل سے دوچار ہے۔ ہم بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -