لاہور (نامہ نگار خصوصی) سیلز ٹیکس نادہندگی سکینڈل میں ملوث تین ملزموں کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔ ایف بی آر کے ڈائریکٹر محمد اعظم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ملزموں عبدالصبور، خالق علی اور غلام یاسین کو ٹرائل کورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے نومبر دو ہزار چودہ میں بری کر دیا ہے، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں ملزموں نے ٹیکسٹائل ملز کے سیلز ٹیکس سال دو ہزار گیارہ سے بچنے کے لئے حقائق چھپاتے ہوئے کمپنی کو بلیک لسٹ کروایا اور بیس کروڑ ساٹھ لاکھ چھیاسی ہزار چھ سو بائیس روپے کا ٹیکس ادا نہیں کیااور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ گواہان نے بھی ملزموں کے خلاف بیان دیا مگر ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزموں عبدالصبور، خالق علی اور غلام یاسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے لہٰذا ٹرائل کورٹ کا ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم کیا جائے اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔
ایف بی آر