جوڈیشل افسران کا تربیتی کورس مکمل، تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

جوڈیشل افسران کا تربیتی کورس مکمل، تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کی کارکردگی کی تشخیص کے حوالے سے ایک ہفتہ پر مشتمل تربیتی کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سید خورشید انور رضوی نے کہا ہے کہ جوڈیشل اکیڈمی عدالتی افسران کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کو چاہیے کہ وہ پر اعتماد انداز میں بلا جھول فیصلے صادر کریں اور جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شرکاءسے کہا کہ وہ مطالعہ کو اپنا وطیرہ بنائیں اور ہمیشہ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں، اس سے انکی کارکردگی میں مزیدنکھار آئے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوڈیشل اکیڈمی کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مدد سے لیکچرز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے ضلعی عدلیہ کے ججوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جوڈیشل اکیڈمی میں انقلابی اقدامات کو جاری رکھیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نے شرکاءکو پنجاب جودیشل اکیڈمی میں جاری جنرل ٹریننگ پروگرام2015 کے مختلف پہلوﺅں سے بھی آگاہ کیا۔ تربیتی کورس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سید مظفر علی شاہ، رانا افتاب احمد خان، محمد ساجد علی، محمد سعید اعوان، اعجاز حسین اعوان، طاہر نواز خان اور محمد اسلم کے علاوہ 46 سول جج صاحبان نے شرکت کی۔
انعقاد

مزید :

صفحہ آخر -