مزدوروں کی فلاح و بہبود کے ا یکٹ میں ترمیم کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (نامہ نگار خصوصی) مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کمپنیز پرافٹس ایکٹ مجریہ1968میں ترمیم کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست اویس ظفر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ضرورت کے مطابق ترامیم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر کمپنیز پرافٹس ایکٹ مجریہ 1968کی دفعہ 4 میں ترمیم نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی تمام کمپنیوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ دفعہ کے تحت مزدوروں کو کمپنیوں کے سالانہ منافع میں سے برابر کا حصہ نہیں ملتا ، وزارت قانون، وزارت انسانی وسائل کو مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کرنے کا حکم دیا جائے۔
ترمیم