راولپنڈی،گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 2افراد جاں بحق ،تین زخمی

راولپنڈی،گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 2افراد جاں بحق ،تین زخمی

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا ، دوافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کوپولیس کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے گلزار قائد میں واقع گھر میں کچن میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ گھر کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور یہاں رہائش پذیر پانچ افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں پمز ہسپتال کے برن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں گیس کا غیرقانونی کنکشن تھا جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔

 لیکج سے دھماکہ

مزید : صفحہ آخر