سپیکر کی قیادت میں10رکنی پارلیمانی وفد آ ج سے چین کا دورہ کرے گا

سپیکر کی قیادت میں10رکنی پارلیمانی وفد آ ج سے چین کا دورہ کرے گا

 اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی قیاد ت میں دس رکنی پارلیمانی وفد آج اتوار سے چین کا پانچ روزہ دورہ کرے گا۔وفد میں آفتاب احمد خان شیر پاﺅ ' ڈاکٹر فاروق ستار ' سراج محمود خان ' ناصر اقبال بوسال' احسان الرحمن ' رانا محمد افضل خان ' آسیہ ناز تنولی ' اظہر قیوم نہرہ اور خلیل جارج شامل ہیں۔چین میں قیام کے دوران سپیکر اپنے چینی ہم منصب ' سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں فریق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پارلیمانی وفد

مزید : صفحہ آخر