این اے 137ضمنی الیکشن ، شزرہ کھرل نے رابطہ عوام مہم کا آغازکردیا، ننکانہ بار وفد سے ملاقات
لاہور (خبر نگار ) رائے منصب علی خان کھرل کی بیٹی شزرہ کھرل نے این اے 137کے ضمنی الیکشن کیلئے رابطہ عوام مہم کا آغازکردیا۔ مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ شزرہ کھرل سے ننکانہ بار کے وفد نے ملاقات کی، ان کے والد رائے منصب علی خان کے انتقال پرتعزیت کیا ۔ اس موقع پر شزرہ کھرل کاکہنا تھا کہ وہ اپنی محنت کی بنیاد پر والد کی طرح نام بنانا چاہتی ہیں اس کیلئے وہ دن رات ایک کردیں گی۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے وہ ن لیگ کے بینرز تلے کوئی کسر نہ چھوڑیں گی۔
شزرہ کھرل