سپلائی میں کمی،پٹرول بحران آئندہ ہفتے پھر سر اٹھانے کا امکان
لاہور (خبر نگار ) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں پٹرول پمپوں کی متوقع ہڑتال اور سپلائی میں کمی کے باعث پٹرول کا بحران آئندہ ہفتے میں پھر سر اٹھا سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب میں فی الحال شہریوں کو آسانی سے پٹرول دستیاب ہے تاہم جنوری کے آخری ایام میں پٹرول بحران ایک بار پھر پیدا ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پمپوں کے مالکان کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال بھی کی جاسکتی ہے ۔ا س کے علاوہ پٹرول کی سپلائی کم ہونے سے ڈیمانڈ بڑھنے کا خدشہ بھی ہے جس کے باعث بھی پٹرول بحران میں اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ یکم فروری سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔ ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ابھی سے پٹرول کے متوقع بحران سے قبل ہی اپنی تیاری کر لینی چاہیے تاکہ شہر لاہور سمیت صوبے میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ کا موثر حل نکالا جاسکے۔
پٹرول بحران
c