سانحہ پشاور کے 145 شہداءکو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ

سانحہ پشاور کے 145 شہداءکو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد( آن لائن ) صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونیوالے 145 طلباءاور سٹاف اراکین کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ صدر مملکت کی زیر صدارت ہونیوالے ایک اجلاس میں پشاور سکول سانحہ کے شہداءکو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے مزید بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والے ایک عام شہری کو بھی یہ ایوارڈ دیا جائیگا ۔ زخمیوں کیلئے بھی کچھ ایوارڈ دیئے جائینگے رپورٹ کے مطابق ایوان صدر اس سلسلے میں سمری تیار کریگا جو کہ کابینہ ڈویژن کو بھیجی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق تمغہ شجاعت دسمبر 2009ءمیں پشاور پریس کلب کے گیٹ پر خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو بھی دیا جائیگا

تمغہ شجاعت

مزید : صفحہ آخر