ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے سالانہ انتخابات،بینر لگانے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم
لاہور(کرائم سیل)ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے انتخابات،رات گئے بینر لگانے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ،صدارتی امیدوار شدید زخمی،متاثرہ گروپ کے ارکان کا سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے آج ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران گزشتہ رات یونٹی گروپ اور ماڈل ٹاﺅن گروپ کے کارکنوں کے مابین جھگڑا ہو گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی ۔دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے تصادم کے دوران ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں یونٹی گروپ کے صدارتی امیدوار رانا متین سمیت کئی افرادشدید زخمی ہو گئے۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔جبکہ یونٹی گروپ کے کارکنوں نے تشدد کے خلاف سڑک بلاک کر کے شدید زحتجاج کیا۔پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمی کو ہسپتال میںطبی امداد دی جا رہی ہے۔
ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی