زر داری کی دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،اعتزاز احسن
لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے سابق صدر آصف علی زر داری کی دوسری شادی کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آصف علی زر داری دوسری شادی کر کے بی بی شہید سے بے وفاقی نہیں کرسکتے ۔ایک انٹرویومیں سینیٹر اعتزازا احسن نے آصف زرداری کی دوسری شادی اور بلاول بھٹو کی ان سے ناراضگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ،چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف زرداری کی دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری میں سوخامیاں ہوسکتی ہیں مگر سب مانتے ہیں وہ زیرک شخص ہیں،دوسری شادی کرکے وہ بی بی شہید کے خون سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔پی پی رہنما نے کہاکہ دوسری شادی کا آصف علی زرداری کو بہت بڑا سیاسی نقصان ہو گا۔
اعتزاز