وہ گانا جسے سن کر بھینس زیادہ دودھ دے، سائنس نے اہم ترین انکشاف کر دیا

وہ گانا جسے سن کر بھینس زیادہ دودھ دے، سائنس نے اہم ترین انکشاف کر دیا
وہ گانا جسے سن کر بھینس زیادہ دودھ دے، سائنس نے اہم ترین انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیوز ڈیسک) موسیقی کی افادیت کے بارے میں بہت تحقیقات ہو چکی ہیں اور اسے موڈ کی بہتری، طبیعت کو ہشاش بنانے اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مفید پایا گیا ہے لیکن نفسیات دانوں کی ایک تازہ ترین تحقیق میں یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ موسیقی سننے والی گائیں بھینسیں زیادہ دودھ دیتی ہیں اور خوش و خرم بھی رہتی ہیں۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف لائسیسٹر کے نفسیات دانوں نے کی ہے جس میں ایک ڈیری فارم میں دودھ دینے والے جانوروں کو دھیمے سروں کی موسیقی سنائی گئی تو ان کی دودھ کی یومیہ پیداوار میں 3 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلی تجربات و مشاہدات کے بعد دودھ میں اضافے کی وجوہات بھی دریافت کر لی گئی ہیں جن کے مطابق اچھی اور دھیمی موسیقی سے جانوروں کا ذہنی دباﺅ کم ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں اوکسی ٹوسن ہارمون کی افزائش بڑھ جاتی ہے اور چونکہ یہی ہارمون دودھ کی پیداوار کیلئے ذمہ دار ہے لہٰذا جانور زیادہ دودھ دیتے ہیں۔برطانیہ کی کرسٹین سپیچنگ کے ڈیری فارم میں 250 گائیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ وہ انہیں پرسکون رکھنے اور دودھ میں اضافے کیلئے کلاسیکل موسیقی استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب گائیں بے چین ہو کر اچھلتی کودتی نظر آتی ہیں تو انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ کسی نے میوزک بند کر دیا ہے۔ برٹش کولمبیا ڈیری ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک سالانہ مقابلہ ”موسیقی دودھ بڑھاتی ہے“ کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں سب سے زیادہ دودھ آور گایوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ دودھ آور موسیقی کا البم ریلیز کریں گے تاکہ کسان اس سے مستفید ہو سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -