وہ کمپنی جس کی کار خریدنے والوں کو یورپ کی مفت سیر بھی کرائی جاتی ہے
زیورچ (نیوز ڈیسک) کاریں بنانے والی کمپنی Volve نے اپنے کرم فرماﺅں کیلئے نہایت شاندار آفر کی ہے جس میں کار خریدنے والے کو یورپ کی سیر کا تحفہ مفت ملے گا۔سویڈن سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی نے Volve Overseas Delivery Programe کا آغاز کیا ہے جس کے دوران کار خریدنے والوں کو سویڈن آنے جانے اور وہاں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکا میں مقیم لوگ اپنے کسی بھی مقامی Volve شوروم پر گاڑی کی بکنگ کروائیں گے اور یہ گاڑی سویڈن میں ڈیلیور کی جائے گی۔ خریدار کو سویڈن کے شہر گوتھنبرگ جانے اور وہاں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک رات کا قیام مفت ہوگا اور گاڑی کو مطلوبہ جگہ پہنچانے کا خرچ بھی کمپنی کے ذمہ ہوگا۔ خریدار گاڑی کی وصولی کمپنی کی توتھنبرگ فیکٹری کے علاوہ یورپ میں کہیں بھی کرسکتا ہے۔ گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے یورپ کی شاندار سڑکیں بھی دستیاب ہوں گی۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے بعد خریدار آرام فرمائے گا جبکہ کمپنی قانونی دستاویزات، امورٹ ڈیوٹی اور ایکسائز ٹیکس سے متعلق دستاویزات کی تیاری کرے گی۔اس پروگرام کے تحت آرڈر کرنے والوں کو گاڑی کے خصوصی رنگوں، پہیوں اور انٹیریئر ڈیزائن کے انتخاب کی سہولت بھی دی جائے گی۔ عام طور پر یہ سہولیات صرف یورپی خریداروں کو دی جاتی تھیں مگر اب یہ سب خریداروںکو دستیاب ہوسکتی ہیں بشرطیکہ وہ اوورسیز ڈیلیوری پروگرام کے ذریعے خریداری کریں۔ گاڑی کی خریداری کے چھ ماہ کے دوران اسے امریکا لانے والوں کو EV VAT ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی۔یہ ٹیکس قیمت خرید کا 25 فیصد ہوتا ہے لہٰذا یہ بہت بڑی بچت ہے۔