بی ایس چار سالہ پروگرام کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام ) 8thسمسٹر 2014ءکے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30جنوری2015ءہے۔جبکہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔