عالمی ادارے ٹیرر ازم ریسرچ انیشی ایٹو کا پاکستان چیپٹریو ایم ٹی میں قائم

عالمی ادارے ٹیرر ازم ریسرچ انیشی ایٹو کا پاکستان چیپٹریو ایم ٹی میں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) دہشت گردی کے موضوع پرریسرچ کرنے والے عالمی ادارہ ’’ٹیرارزم ریسرچ انیشی ایٹو‘‘نے اپناپاکستان چیپٹریونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی میں قائم کردیاہے اس سلسلہ میں انسداد دہشت گردی پر پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ فلیٹیزمیں منعقدکی گئی جس میں نامور قومی اور بین الاقوامی مفکرین اور دانشوروں جن میں برطانیہ کے ڈاکٹر نیول بولٹ، نیو زی لینڈ کے ڈاکٹر رچرڈ جیکسن اور ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مرادسمیت متعددمفکرین نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔اس کے علاوہ اہم اور حساس اداروں کے ممبران نے شرکت کی۔ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی گلوبل موضوع بحث بن چکاہے اوردہشت گردی کی وجہ سے پوری دنیاکاامن خطرے میں ہے۔