پیرسید مسعود احمد صدیقی کا ختم قل علماءکی بھرپور شرکت

پیرسید مسعود احمد صدیقی کا ختم قل علماءکی بھرپور شرکت

 لاہور (پ ر) روئیتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئر مین پیر سید محمود احمد رضوی ؒ کے بھائی پیر سید مسعود احمد رضوی ؒ کے ختم قل کی محفل مرکزِ اہلسنت جامعہ حزب الاحناف لاہور میں ہوئی جس میں مفتی پیر سید مصطفی رضوی، سید مختار اشرف رضوی، پیر سید نثار اشرف رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیذی، پیر محمد افضل قادری، سید ندیم رضوی ، علامہ خادم حسین شرقپوری، پیر میاں محمد حنفی سیفی، مولانا قاضی محمد مظفر اقبال رضوی، مولانا عبد المجید سیفی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید مسعود احمد رضوی ؒ کا انتقال اہلسنت کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

مرحوم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پورا ہونے والا نہیں ، مرحوم نے عمر بھر اسلام کی ترویج و اشاعت کی اور محبت مصطفی ﷺ کا درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔علماءنے کہا کہ ہم توہین مصطفی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہ آئے بلکہ جو مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ علماءنے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اس ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے پاکستان کی بقاءاور سلامتی نظام مصطفی کے نفاذ اور مقامِ مصطفی ﷺ کے تحفظ میں ہے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین مبارک بازیاب کروائے جائیں۔ محفل کے اختتام پر سانحہ پشاور اور ضربِ عضب میں شہید ہونے والوں کے لیے بلند درجات اور پاکستانی کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4