مختلف مسالک اور مذاہب پر مشتمل پاکستان امن کونسل کا قیام
لاہور (پ ر)مختلف مسالک اور مذاہب کے نمائندہ افراد کا ایک مشترکہ اجلاس مشائخ سیکرٹریٹ لاہور میں مفتی عاشق حسین کی صدارت ہوا جس میں پاکستان میں ہر قسم کی انتہاپسندی اور دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینے کے ضمن میں مشترکہ جدو جہد کیلئے پاکستان امن کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا اور متفقہ طور پر تحریک ناموسِ رسالت کے ڈپٹی کنوینئر سفیر امن علامہ منور عباس علوی کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ دیگر عہدیداروں کا انتخاب کونسل کے آئندہ کے منعقدہ اجلاس میں کیا جائیگا۔