عمران خان نے موجودہ حکومت کوبر وقت ایکسپوز کر دیا،عبدالعلیم خان
لاہور (پ ر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ، وزراءصاحبان ہی حکومتی کشتی میں سوراخ کرنے کیلئے کافی ہیں ،ہزاروں دعوے کرنے والوں کی حکومت میں کارکردگی صفر سے بھی نیچے منفی میں ہے ،کیونکہ موجودہ حکمران بڑی سے بڑی غلطیوں کیلئے مقبول ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیبر سے کراچی اور کوئٹہ تک کی عوام بجلی و گیس کی بندش سے بلبلا اٹھے ہیں جن کا کوئی پر سان حال نہیں ،میڈیا کے ذریعے فرضی منصوبوں کا واویلا کرتے دو سال گزر گئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پہلے سے بھی بدتر ہو گئی ہے ۔عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جس قدر مہلت ملی ہے ان کی نااہلی میں اضافہ ہوا
اور بیڈ گورننس کھل کر سامنے آئی ہے اور وہ تیزی سے رہی سہی مقبولیت بھی کھو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ من پسند منصوبوں پر 45ارب روپے خرچ کرنے والے پہلے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا کریں
۔
۔
ایک سوال پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے بروقت موجودہ حکومت کو ایکسپوز کر دیا ہے اور 14اگست سے پی ٹی آئی شروع ہونے والے احتجاج کو ملک گیر سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 122میں 30ہزار سے زائد ووٹوں کا غیر تصدیق شدہ ہونا ،فارم 14اور15کا غائب ہونا اور ووٹوں کے تھیلوں کا کھلا ہونا کیا ثابت کرتا ہے اتنے بڑے ثبوتوں کے بعد سردار ایاز صادق کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔