دہشتگردی سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں،مبشر اقبال

دہشتگردی سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں،مبشر اقبال

 لاہور(پ ر)سانحہ پشاور پر ہر دل دُکھی ہرآنکھ اشکبار ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی راہنما رانا مبشر اقبال نے ایک موقع پر سانحہ پشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا دہشت گردی سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں ۔پہلے ہی ہمارے بچے ان ظالموں سے محفوظ نہ تھے پر اب تو درندوں نے باقاعدہ ٹارگٹ کر کے درندگی کی مثال قائم کی ہے ۔دہشت گردی کی وجہ سے عوام خوف اوربے چینی کی کیفیت میں مبتلاہیں ایسے حالات میں دہشت گردی کا صفایا ناگزیر ہو چکا ہے ملکی بقا اور ترقی ضرب عضب کی کامیابی سے مشروط ہے پاک فوج کے کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔رانا مبشرنے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذمت کا اظہار کرتے ہوے اسے نا قابل معافی جرم اور کروڑں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4