کرایہ داری کا اندراج نہ کرانے پر تین مالک مکانوں سمیت11گرفتار

کرایہ داری کا اندراج نہ کرانے پر تین مالک مکانوں سمیت11گرفتار

لاہور(نامہ نگار)کرایہ داری کا متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروانے کی پاداش میں 3 مالک مکانوں سمیت 11افراد گرفتار جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30،30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا استغاثہ کے مطابق تھانہ یکی گیٹ پولیس نے کرائے داروں کا تھانہ میں اندراج نہ کروانے کی پاداش میں تین مالک مکانوں سمیت محمد انور،غلام مصطفی،عبدالرشید،گل زمان،قدیر بٹ،خان زادہ،محسن علی اور محمد شعیب وغیرہ 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر کے گزشتہ روز ضلع کچہری میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت کے روبرو گرفتار افراد کے وکلاءنے درخواست ضمانتیں دائر کیں جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4