حکومت فرانس کے سفارتخانے کو فوری بند کرے،مولانا عبدالحمید

حکومت فرانس کے سفارتخانے کو فوری بند کرے،مولانا عبدالحمید

 لاہور(پ ر)تحفظ ناموس رسالت ریلی تاریخی ہو گی دل آزار گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ کے دل دکھے ہوئے ہیںحکومت کو قوم کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے فرانسیسی سفارتخانے کو فی الفور بند کرنا چاہیے اور مسلمان ہونے کے ناطے اپنے محبوب نبیﷺ کی ناموس کے لیے مثالی کردار ادا کرنا چاہیے۔وطن عزیز میں یوم عشق رسول منا کر عوام الناس کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونا چاہیے ۔ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والوں کو پیغام دینا چاہیے کہ ہم ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم علماءضیاءالعلوم مولانا عبد الحمید ضیائی نے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے علماءکے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ریلی میں علماءو مشائخ کے علاوہ تاجر تنظیمیں ،وکلائ،کالجزویونیورسٹی کے طلبہ،مزدور اور عوام الناس کا جم غفیر ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4