مفاد پرستوں نے ملک کو حقیقی نظام ریاست سے دور کر رکھا ہے،مظفر مغل

مفاد پرستوں نے ملک کو حقیقی نظام ریاست سے دور کر رکھا ہے،مظفر مغل
مفاد پرستوں نے ملک کو حقیقی نظام ریاست سے دور کر رکھا ہے،مظفر مغل

  


لاہور(پ ر)چیئر مین عام انسان موؤمنٹ مظفر مغل نے لاہور میں قیام کے دوران عام انسان موؤمنٹ کی ایگزیکٹو میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں بہتری آنے کی بجائے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات انتہائی گھمبیر سے گھمبیرتر ہوتے چلے جا رہے ہیں ، ارضِ وطن جمہوریت کی بے سود گرما گرمی کا شکار ہوتا چلا آیا ہے،دراصل مفاد پرستوں نے ملک کو حقیقی نظام ریاست سے دور رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اس ِ موجودہ نظامِ زر کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے وطن عزیز اندرونی و بیرونی خلفشاریوں کا شکار ہے دراصل سسٹم کی خرابی ہی خرابیوں کی جڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر عام انسان کو اپنی ذمہ داریوں اور اپنی طاقت کو سمجھنا ہوگا

۔

۔

۔

 اپنے اندر ذمہ داریوں کا احساس پیدا کرنا ہوگا۔اجتماعی مفاد کو ذاتی مفادات پر فوقیت دینا ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4