,گیس کا شارٹ فال 1500ملین کیوبک فٹ برقرار ، شہریوں کا احتجاج
لاہور (خبر نگار ) سردی کم نہ ہونے کے باعث گیس کی ڈیمانڈ میں بھی کمی نہ آسکی جس کی وجہ سے جن علاقوں میں گیس پریشر بہتر وہاں پر گیس چولہوں کے علاوہ گیس ہیٹر اور گیزر کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث کم پریشر والے علاقوں میں گیس کا بحران موجود ہے۔ گیس کا شارٹ فال 1500ملین کیوبک فٹ پر برقرار ہے۔ شہر میں چند ایک مقامات پر گیس پریشر کے حوالے سے شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کوفوری طور پر روکنے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔