دو امریکی طیاروں میں بم کی اطلاع غلط ثابت ہوئی

دو امریکی طیاروں میں بم کی اطلاع غلط ثابت ہوئی
دو امریکی طیاروں میں بم کی اطلاع غلط ثابت ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر دھمکی کے بعد دوامریکی طیاروں کو جورجیا کے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر اُتاردیاگیاتھا جہاں تلاشی کے بعد دونوں طیاروں کو کلیئرقراردیدیاگیا۔
ایئرپورٹ ترجمان ریس میکرین کا کہنا ہے ہفتہ کو پورٹ لینڈ اور ملواکی سے آنے والی امریکی فضائی کمپنیوں ڈیلٹا اور ساو¿تھ ویسٹ کی دو پروازوں کے بارے میں دھمکیاں موصول ہوئی تھیںجس کے بعد امریکی فضائیہ کے دوجنگی طیاروں کی نگرانی میں دونوںطیاروںکو محفوظ طریقے سے لینڈنگ کرادی گئی ۔
حکام کے مطابق ان طیاروں کی تلاشی کے عمل میں پولیس کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور دھماکہ خیز مواد سونگھنے کی صلاحیت رکھنے والے کتوں کی مدد حاصل رہی لیکن کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ۔