چین میں ایک سال تک لوگوں کو لوٹنے والاجعلی بینک پکڑا گیا

چین میں ایک سال تک لوگوں کو لوٹنے والاجعلی بینک پکڑا گیا
چین میں ایک سال تک لوگوں کو لوٹنے والاجعلی بینک پکڑا گیا

  


بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایک ایسے جعلی بینک کا معلوم ہوا ہے جہاں لوگوں کے نہ صرف اکاﺅنٹس تھے بلکہ کھاتہ دار تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع بھی کراچکے تھے، یہ بینک مشرقی شہر نانجنگ میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ دیکھنے میں بالکل کسی اصلی سرکاری بینک کی طرح تھا جس میں کاﺅنٹرز پر یونیفارم میں ملبوس عملہ بھی کام کرتا تھا۔ جعلی بینک میں دو سو افراد نے اپنے اکاﺅنٹس بھی کھول رکھے تھے۔ ایک کاروباری شخصیت نے اکاﺅنٹ میں 19 لاکھ ڈالٹر بھی جمع کرائے تھے۔ بینک کے مشکوک ہونے کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب اس کاروباری شخص کو وعدے کے مطابق اکاﺅنٹ پرمنافع ادا نہیں کیا گیا۔ اس نے بینک کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ایک دیہی کوآپریٹو ادارہ تھا اور اس کے پاس بینک کھولنے کیلئے درکار مطلوبہ اجازت نامہ ہی نہیں تھا۔ جعلی بینک نے سرکاری بینکوں سے زیادہ منافع کا اعلان کررکھا تھا اور یہ ایک سال تک کام کرتا رہا۔

مزید : بین الاقوامی