ازبک وافغان دہشت گردپاکستان سے فرارکرانے کامنصوبہ ناکام

ازبک وافغان دہشت گردپاکستان سے فرارکرانے کامنصوبہ ناکام
ازبک وافغان دہشت گردپاکستان سے فرارکرانے کامنصوبہ ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)ازبک اور افغان دہشت گردوں کوپاکستان سے فرار کرانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا،حساس ادارے اورلاہورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ بنا کر دینے والا نادرا ملازم گرفتاراور40 جعلی کارڈز برآمد کر لئے۔ مقامی اخبار دنیا کے مطابق دہشت گردوں نے کامونکی میں تعینات اپنے سہولت کار نادرا ملازم شاہد کے ذریعے 120 جعلی شناختی کارڈ تیار کرانے کی کوشش کی اور20 لاکھ روپے میں سوداہواجبکہ شاہد کو8لاکھ کی پہلی قسط بھی بینک کے ذریعے ادا کر دی گئی جس کے بعداس نے 21 جعلی شناختی کارڈز دہشت گردوں کو ارسال کیے۔ ملزم شاہد لاہور میں دہشت گردوں سے ملاقاتیں کرتا رہا جبکہ اس واقعہ کے بعدنادرا میں بھی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی۔