جیکولین چہرہ ہی نہیں پاﺅں کی حفاظت کیلئے بھی بھرپور توجہ دینے لگیں

جیکولین چہرہ ہی نہیں پاﺅں کی حفاظت کیلئے بھی بھرپور توجہ دینے لگیں
جیکولین چہرہ ہی نہیں پاﺅں کی حفاظت کیلئے بھی بھرپور توجہ دینے لگیں

  


ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ انہیں اپنے آپ کو نکھارنا اچھا لگتا ہے،چہرے کے علاوہ پاﺅں کی حفاظت پر بھی توجہ دیناشروع کردی ہے اور حالیہ دنوں میں اُنہوں نے پیروں کی حفاظت کیلئے الیکٹرونک فٹ فائل لانچ کیا ہے جبکہ جیکولین فرنینڈس پاﺅں کے حفاظتی اور متعدد صفائی ستھرائی برینڈز کی تشہیری مہم کا حصہ بھی ہیں ۔الیکٹرانک فٹ فائل لانچ کے موقع پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پیروں کا پیڈی کیور کروانا بہت اچھا لگتا ہے جب انہیں موقع ملتا ہے تووہ بیوٹی پارلر جاکر پیڈی کیور کرواتی ہیں جس سے نہ صرف پاﺅں خوبصورت ہوجاتے ہیں بلکہ آپ آرام بھی محسوس کرتے ہیں۔

مزید : تفریح