بھارتی وزیراعظم کامشعل اوباماکے لیے 100قیمتی ساڑھیوں کا تحفہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے بعد امریکہ سے بھی ’ساڑھی ڈپلومیسی‘ شروع کردی ہے اور وزیراعظم نریندرا مودی نے امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو 100قیمتی ساڑھیاں تحفے میں دی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان ساڑھیوں پر سونے اور چاندی سے نقش و نگار کا کام کیاگیاہے اور ایک ساڑھی سوالاکھ روپے میں پڑی ہے ۔بتایاگیاہے کہ امریکی خاتون اول کے لیے بنارسی ساڑھیاں بھارتی شہروارنسی میں خصوصی طورپر تیار کی گئی ہیں ۔
یادرہے کہ اس سے قبل نریندرامودی پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے لیے بھی ساڑھی بھجواچکے ہیں لیکن اُن کے اقتدار میں آنے کے بعد لائن آف کنٹرول پر صورتحال ابتر سے ابترہوتی چلی گئی ۔