امریکی صدر کادورہ بھارت خوش آئند ،مودی اوبامہ ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو رد عمل دیں گے:سرتاج عزیز

امریکی صدر کادورہ بھارت خوش آئند ،مودی اوبامہ ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو ...
امریکی صدر کادورہ بھارت خوش آئند ،مودی اوبامہ ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو رد عمل دیں گے:سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا دورہ بھارت خطے میں بہتری کا سبب بنے گا ،مودی اور باراک اوبامہ کے ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو ردعمل دیں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت تعلقات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہی اقتصادی ترقی کی ضامن ہے ۔ان کا کہناتھاکہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا دورہ بھارت خطے میں کشدیگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور اگر مودی اوبامہ ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو اس کا ردعمل بھی دیں گے ۔سرتاج عزیز نے کہاکہ سپورٹس ڈپلومیسی تعلقات کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -