اوباما کی آمد ، آوارہ کتابھی بھارتی صدارتی محل پہنچ گیا

اوباما کی آمد ، آوارہ کتابھی بھارتی صدارتی محل پہنچ گیا
اوباما کی آمد ، آوارہ کتابھی بھارتی صدارتی محل پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے لیکن اس کا پول اُس وقت کھل گیا جب امریکی صدر کی راشٹراپتی بھون(صدارتی محل) آمد کے موقع پر ایک آوارہ کتاریڈ کارپٹ پر پہنچ گیا۔
آوارہ کتے کو دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اوراِس کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جن پر طرح طرح کے تبصرے ہونے لگے ۔

کسی نے لکھاکہ اس کتے کو اوباما کی سیکیورٹی کے لیے پکڑے گئے کتوں کا بدلہ ضرور لینا چاہیے تھاتوکسی نے لکھاکہ اوباما کے دورہ بھارت پر بھارتی کتے بھی پرجوش ہیں اور مذکورہ کتا بھی تمام بیریئرز توڑکر ہیلو کہنے پہنچ گیا۔