بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفان رحمان انتقال کرگئے

بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفان رحمان انتقال کرگئے
بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفان رحمان انتقال کرگئے

  


ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے صاحبزادے عرفان رحمان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان کےمطابق 45 سالہ عرفان رحمان کو گزشتہ سہ پہر دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیاڈھاکہ میں رہائش پذیر ہیں جبہ ان کے دونوں بیٹے مختلف الزامات میں مطلوب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک مقیم تھے۔ عرفان رحمان 2011ءمیں تھائی لینڈ سے ملائیشیا منتقل ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی