پی ٹی آئی کا رکن ہلاکت کیس ،رانا ثناء، عابد شیر بیگناہ قرار

پی ٹی آئی کا رکن ہلاکت کیس ،رانا ثناء، عابد شیر بیگناہ قرار
پی ٹی آئی کا رکن ہلاکت کیس ،رانا ثناء، عابد شیر بیگناہ قرار

  


فیصل آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جلسہ کے دوران کارکن کی ہلاکت کے کیس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، ایم پی اے طاہر جمیل اور ڈی سی او نورالامین مینگل اور رانا ثناءاللہ کے داماد رانا شہریار سمیت متعدد افراد کو بیگناہ قرار دے کر مقدمے کا چالان عدالت جمع کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن صاحبزادہ بلال عمر کی سربراہی میں بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اپنی تفتیش مکمل کرتے ہوئے موبائل فون ڈیٹا اور مختلف ٹی وی چینلز کی فوٹیجز سے مقدمہ میں لگائی جانے والی دفعہ 109 (مشورہ قتل) میں نامزد کئے گئے ملزمان کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے الیاس وٹو عرف طوطی، حافظ عمران اور چھینی اعوان کو ملزم ٹھہرا کر چالان عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

مزید : فیصل آباد