صدراوباما کے اعزازمیں بھارتی ہم منصب کا ڈنر، عامرخان اور سچن ٹنڈولکر بھی مدعو

صدراوباما کے اعزازمیں بھارتی ہم منصب کا ڈنر، عامرخان اور سچن ٹنڈولکر بھی ...
صدراوباما کے اعزازمیں بھارتی ہم منصب کا ڈنر، عامرخان اور سچن ٹنڈولکر بھی مدعو

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کامیاب ہیروعامر خان سمیت شوبز ، کھیل اورسیاست سے وابستہ 250شخصیات کو اوباما کے اعزاز میں بھارتی صدرکی طرف سے دیئے جانیوالے ڈنر میں مدعوکرلیاگیاہے ۔

بھارتی اخبار’دی انڈین ایکسپریس ‘ کے مطابق مدعوکیے گئے 250مہمانوں میں سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، امیتابھ بچن ، عامر خان ، اے آررحمان،پریانکاچوپڑا اور سچن ٹنڈولکر شامل ہیں ۔ ای میل کے ذریعے مدعو کیے گئے مہمانوں کی آمد پونے آٹھ بجے متوقع ہے جبکہ مہمانوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیاجائے گااورامکان ہے کہ پونے نو بجے کھانا شرو ع ہوگا۔

بتایاکہ گیاہے کہ صدارتی محل میں دیئے جانیوالے ڈنر میں گولاٹی کباب ، سبزیوں کے کباب ، ، فش کری ، مٹن روغن جوش اور چگن کورمہ ،نان چنے ، پلاﺅ اور پان بھی شامل ہوں گے ۔

ڈنر کی تقریب میں ایک گھنٹے کا ثقافتی شوبھی ہوگاجس کے لیے بھارت کے معروف پانچ رکنی ڈانس گروکے ’سحر‘ گروپ کو دعوت دیدی گئی ہے جو اپنے 30ڈانسرز کے ہمراہ راشٹراپتی بھون آڈیٹوریم میں 25منٹ کیلئے پرفارم کریں گے ۔

مزید : بین الاقوامی