امریکی صدر کی بھارت یاترہ ، مودی نے اپنے لڑکپن کی یادیں تازہ کرلیں

امریکی صدر کی بھارت یاترہ ، مودی نے اپنے لڑکپن کی یادیں تازہ کرلیں
امریکی صدر کی بھارت یاترہ ، مودی نے اپنے لڑکپن کی یادیں تازہ کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر اپنے وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں بھارتی وزیراعظم نے حیدرآباد ہاﺅ س میں ملاقات کے بعد لان میں بیٹھ کر اپنے ہاتھوں سے مہمان صدر کو چائے پیش کی ۔
حیدرآباد ہاﺅس کے لان میں کچھ دیر چہل قدمی کے بعد دونوں سربراہان مملکت ریڈکارپٹ پر رکھے گئے صوفوں پر براجمان ہوگئے جہاں گپ شپ کے دوران وزیراعظم مودی نے میز پر رکھے گئے خشک دودھ اور دیگر ضروری لوازمات سے چائے بنائی اور امریکی صدر کو پیش کی ۔
یادرہے کہ وزیراعظم نریندرامودی اپنے لڑکپن میں ریلوے سٹیشن پر چائے بیچا کرتے تھے جس کا اعتراف وہ خود بھی کرچکے ہیں ، قسمت نے اُن کا ساتھ دیااورآج وہ بھارت کے وزیراعظم ہیں لیکن بطوروزیراعظم اُنہوں نے مہمان صدر کو چائے پیش کی ۔