بی بی سی کی مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہم،برطانوی امام نے مقدمہ درج کرا دیا

بی بی سی کی مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہم،برطانوی امام نے مقدمہ درج کرا دیا
بی بی سی کی مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہم،برطانوی امام نے مقدمہ درج کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) مغربی میڈیا کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا معمول کی بات ہے، ایسے ہی تعصب کا نشانہ ایک برطانوی مسجد کے امام شکیل بیگ بھی بن گئے۔ نشریاتی ادارے بی بی سی کے اینکر اینڈریونیل نے شکیل احمد کو انتہا پسند کہتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ نمازیوں کو جہاد کیلئے تیار کرتے تھے اور اسی وجہ سے ان کی مسجد میں آنے والے افرد نے خوبی ”لی رگبائی“ کو قتل کردیا۔ اس الزام کے بعد شکیل بیگ کے برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ہتک عزت کے دعوے میں ان کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے علاوہ انہوں نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ چینل کو مستقبل میں ان کے خلاف اس قسم کی گفتگو سے روکا جائے۔

کس کو کیا سزا دی جائے گی؟ داعش نے فہرست جاری کردی
صحافی اینڈریونیل نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ مشرقی لندن میں واقع شکیل احمد کی مسجد انتہا پسند تقاریر کرنے والے افراد کا گڑھ ہے۔ تاہم شکیل بیگ کا کہنا ہے کہ 2011ءمیں ایک خیرات اکٹھی کرنے کے مقصد سے منعقدہ کردہ ایک عشائیے میں انہوں نے کہا تھا کہ اللہ کی راہ میں جہاد افضل ترین عمل ہے تاہم یہ ایک خیراتی فنکشن تھا اور اس ہی پس منظر میں بات کی گئی۔ اسلام میں جہاد کا مطلب بے حد وسیع ہے اور برطانوی اینکر نے اپنی کم علمی کے باعث انہیں نشانہ بنایا۔

مزید :

انسانی حقوق -