بھارتی وزیراعظم مجھ سے کہیں ’کم‘ سوتے ہیں: باراک اوباما

بھارتی وزیراعظم مجھ سے کہیں ’کم‘ سوتے ہیں: باراک اوباما
بھارتی وزیراعظم مجھ سے کہیں ’کم‘ سوتے ہیں: باراک اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود امریکی صدر باراک اوباما کی میڈیا سے بات چیت میں متعدد بار کئی دلچسپ امور پر بھی گفتگو دیکھنے میں آئی۔ جہاں امریکی صدر نے میڈیا سے اپنی بات چیت کا آغازبھارتی زبان میں ’نمستے‘ کہہ کر کیا وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کا ا یڈیسن سکوائر میں کسی بالی ووڈ اداکار کی  طرح استقبال کیا گیا تھا۔ امریکی صدر کے اس جملے پر بھارتی وزیر اعظم بھی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔ اس کے علاوہ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اپنے سونے کے وقت کا بھی موازنہ کیا ہے جس پر معلوم ہوا ہے کہ نریندر مودی مجھ سے کم سوتے ہیں، شاید یہ اس لئے ہے کہ یہ ابھی نئے نئے وزیر اعظم بنے ہیں، جب ان کو بھی میری طرح 6 سال اقتدار میں ہو جائیں گے تو ان کو سونے کیلئے مزید ایک گھنٹہ میسر آ سکے گا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے رات کو سونے کیلئے ’مودی کرتا‘ پہننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔