A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پیری مریدی کی آڑ میں لیہ کے ” بابا نانگا“ نے ایسا کام شروع کردیا کہ کئی خاندانوں کی عزتیں داﺅ پر لگ گئیں، ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو ایسا انکشاف کہ اہلکار بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

پیری مریدی کی آڑ میں لیہ کے ” بابا نانگا“ نے ایسا کام شروع کردیا کہ کئی خاندانوں کی عزتیں داﺅ پر لگ گئیں، ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو ایسا انکشاف کہ اہلکار بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

Jan 25, 2018 | 11:26:AM

لیہ(ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیہ میں پیری مریدی کی آڑ میں عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے نے ایک شکایت کنندہ کی تحریری شکایت پر چھاپہ مار کر لیہ کے رہائشی عاشق حسین عرف نانگا کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے ڈائریکٹر کے مطابق ملزم نے تعویذ کرانے کے لیے آنے والوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنا ئیں تھیں اور بعد میں ان ویڈیوز کے ذریعے ان سے رقوم بٹورنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پنجاب سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جعلی پیری مریدی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں معصوم اور سادہ لوح لوگوں کو مختلف حیلے بہانوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹا جاتا ہے۔

گذشتہ برس نومبر میں بھی لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیروں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں ضیغم اور وسیم نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکاو¿نٹ بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔

مزیدخبریں