پاکستانی شہری نے تاج محل بنا ڈالا، یہ پاکستان میں کس جگہ بنایا گیا ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا کہ ابھی دیکھنے پہنچ جائیں

پاکستانی شہری نے تاج محل بنا ڈالا، یہ پاکستان میں کس جگہ بنایا گیا ہے؟ جان کر ...
پاکستانی شہری نے تاج محل بنا ڈالا، یہ پاکستان میں کس جگہ بنایا گیا ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا کہ ابھی دیکھنے پہنچ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )لفظ محبت کے لفظی معنی عشق پیار کےہیں ،عمرکوٹ کے عبدالرسول پلی نے محبت کے حوالے سے شاہجہاں کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنی مرحومہ اہلیہ مریم کی یاد میں گاؤں کے قبرستان میں تاج محل تعمیر کرادیا ،علاقے اور دور دراز علاقوں سے محبت کی اس عظیم یادگار کو دیکھنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نزدیک گاؤں راجہ رستی کے یہاں ڈھیبو کے رہائشی عبدالرسول پلی نے اپنی اہلیہ مریم کی وفات کے بعد اپنی محبت خاطر آگرہ انڈیا میں شاہجہاں اور ممتاز بیگم کی محبت اور تاج محل کی تعمیر اور دنیا بھر میں تاج محل کی مقبولیت کے بعد عبدالرسول پلی نے اپنی محبت مرحومہ اہلیہ مریم کی یاد میں اپنے گاؤں کے مقامی قبرستان میں ایک شاندار تاج محل تعمیر کرادیا ہے جہاں پر بقول عبدالرسول پلی وہ اپنی محبت کو یاد کرکے دلی سکون حاصل کرتے ہیں، اس تاج محل کی تعمیر میں کم وبیش ڈیڑھ سال کے قریب وقت لگا اور اس تاج محل کی تعمیر میں تقریباً پندرہ سے بیس لاکھ روپے مالیت کی لاگت آئی۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ اپنے گاؤں میں اس تاج محل کی تعمیر سے قبل عبدالرسول پلی نے خود بھارت جاکر تاج محل کا دورہ کیا اور واپس اپنے گاؤں پہنچ کر خود تاج محل کا نقشہ بنایا اور رات دن خود اس تاج محل کی تعمیر اپنی نگرانی میں کرائی، کہا جاتا ہے کہ شاہجہاں نے تاج محل کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے ہاتھ قلم کرادیے تھے کیونکہ شاہجہاں کی سوچ تھی کہ کوئی دوسرا تاج محل تعمیر نہ کراسکے لیکن اس کے برعکس عبدالرسول پلی نے گاؤں ڈھیبو میں تاج محل کی تعمیر میں حصہ لینے والوں مستریوں اور مزدوروں کو اجرت کےساتھ ساتھ انعام سے نوازا اور ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

عبدالرسول پلی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے عبدالرسول پلی نے ایم اے اور قانون کی ڈگری ایل ایل بی کیا ہوا ہے اور پیشے کے لحاظ سے زراعت زمنیداری بھی ہے عبدالرسول نے اپنی اہلیہ مریم کی وفات کے بعد سیاست اور دیگر دنیا داری کو چھوڑ کر اب روحانیت مراقبہ ذکر واذکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ہے۔ عبدالرسول پلی کے دادا عبدالعلیم پلی انگریز حکمران لارڈ مونٹ بیٹن کے قریبی دوست تھے اور عبدالعلیم پلی اپنے دور کے مشہور نشانہ باز اور شکاری تھے جو ہندوستان کے پہاڑوں اور جنگلات میں شیر کا شکار شوق سے کرتے تھے ۔

عبدالعلیم پلی نے انگریز حکمران لارڈ ماونٹ بیٹن کےساتھ کئی مرتبہ شکار کیا، ان کی کئی یادگار تصویریں لندن کے برٹش میوزیم میں آج بھی موجود ہے ۔عبدالرسول پلی کا تاج محل کی تعمیرکرانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی یاد میں تاج محل تعمیر کرایا ہے جہاں وہ اپنی محبت کی یادیں دلی سکون حاصل کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا اس تاج محل کی تعمیر میں کسی سے کوئی مدد نہیں لی ہے یہ تاج محل میری محبت کی یاد گار ہے، تاج محل کی تعمیر کےبعد علاقے سے اور دور دراز علاقوں سے لوگ اس محبت کی نشانی تاج محل کو دیکھنے آرہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے وہ شاہجہاں اور ممتاز بیگم کے آگرہ بھارت میں تاج محل دیکھنے نہیں جاسکتے توکم ازکم عمرکوٹ کے اس گاؤں میں تو یہ تاج محل دیکھ سکتے ہیں۔