کاشتکاروں کی طرف ارباب اختیار سے گنے کے کم ریٹ و ناجائز کٹوتی والے پیسے دلوانے کی اپیل
کو ٹ رادھاکشن (ملک امداد الہی سے )جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی چوہدری رضا محمد نے قمر محمود منج تحصیلدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاشتکاروں کے حقوق کے لیئے شوگر مل کے خلاف ایف آئی آر کروائی اورایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھا کشن نصراللہ بھٹی نے ہمراہ دیگر ملازمین شوگر مل مکہ کے جی ایم سرفراز قیوم کو بروقت کاروائی کر کے گرفتار کیا اور کسانوں کا حق دلوانے کا سچا ثبوت دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں محنت کشوں کا ساتھ دیاہےکیونکہ پیلز پارٹی اصل میں مزدوروں کی ہی پارٹی ہے۔مکہ شوگر مل حکومت کے مقررہ کردہ قیمت ایک سو اسی روپے سے کم ریٹ گنا خریدنے اور سی پی آر جاری نہ کرنے اور ناجائزکٹوتی کرنے پر جی ایم سرفراز قیوم کو گرفتار کرلیا گیا.