پاکستان کا وہ شہر جہاں اب 24 گھنٹے بجلی ملے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔ بڑی خبرآگئی

25 جنوری 2018 (16:18)

چترال(ویب ڈیسک) گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کے بعد اب شہر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغازہوگیا، جس کے بعد شہرمیں 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ گولن گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے 3 پیداواری یونٹس ہیں اور ان کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔

گولن گول کے پہلے یونٹ سے 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال کی موجودہ ضروریات سے 3 گنا زیادہ ہے۔ منصوبے سے ہر سال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی اور ملک کو سالانہ 3ارب 70 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں