سوتیلی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے والے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج نے 10 سال قید کی سزا سنا دی

سوتیلی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے والے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج نے 10 سال قید کی سزا ...
سوتیلی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے والے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج نے 10 سال قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوتیلی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے والے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج نے 10 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم وارث علی شاہ کو قرآن وسنت کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی، عدالت نے ملزم کی بیوی کی بیٹی کو دارلاآمان بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہری پور افتخار الہی نے دوران سماعت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وارث شاہ کو 10 سال قید با مشقت سنا دی ،ہری پور کے رہائشی ملزم سید وارث شاہ نے پہلے ماں سے شادی کی بعد ازاں اس کی بیٹی سے بھی شادی رچا لی جبکہ ملزم اس سے قبل بھی 4 شادیاں کر چکا ہے ۔ملزم کی ضمانت کی استدعا سپریم کورٹ سے بھی مسترد ہو چکی ہے۔تحریک لبیک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار سید قاصد کے بھای سید وارث نے ایک بیوہ ماں سے شادی کے بعد تمام جمع پونجی ہڑپ کر لی تھی بعد ازاں اپنی سوتیلی بیٹی کو جال میں پھنسا کر نکاح کر لیا تھا ،جس پر گزشتہ سال ماں نے تھانہ سرائے صالح میں شکایت درج کروای تھی، پولیس نے ملزم کے ساتھ نکاح خوان مولوی عبدالماجد اور نکاح رجسٹرا علی احسان کے ساتھ 9 بندوں پرمقدمہ  درج کر کے تفتیش شروع کی جبکہ ملزم  وارث شاہ کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا تھا ،ملزم وارث شاہ نے بعد ازاں ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا ۔دو روز قبل ایڈیشنل سیشن جج نے  فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا ۔